آئیے ہائیکو سیکھیں
پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن، اسلام آباد اپنے صدر جناب جمال شاہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے معزز اراکین محترم سہیل احمد صدیقی (بانی مدیر، ہائیکو انٹرنیشنل، کراچی) کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہماری درخواست پر سوشل میڈیا دوستوں کے لیے ہائیکو کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا۔
ہم ہر ہفتے ہائیکو سے متعلق مفید اور دلچسپ مواد یہاں پیش کریں گے اور آپ سب کی آراء کا انتظار رہے گا۔
ہائیکو – مختصر تعارف
ہائیکو جاپانی صنفِ شاعری ہے جو اپنی سادگی، جامعیت اور گہرے اثر کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے، اور اب اردو میں بھی لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔
یہ نظم تین مختصر مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں کل 17 ارکان (syllables) ہوتے ہیں:
پہلا مصرع: 5 ارکان
دوسرا مصرع: 7 ارکان
تیسرا مصرع: 5 ارکان
بعض ناقدین نے اسے “ٹیلی گرافک شاعری” بھی کہا ہے، کیونکہ اس میں مختصر ترین الفاظ میں پورا منظر یا خیال پیش کیا جاتا ہے۔
اردو ہائیکو کی مثالیں (ارکان کے ساتھ):
۱۔
کھِلتی کلیوں میں
۲ ۲ ۱
تجھ کو اَکثر ڈھونڈا ہے
۲ ۲ ۲ ۱
کومل چہروں میں
۲ ۲ ۱
۲۔
ساحل پہ ہر شام
۲ ۲ ۱
گیلی ریت پہ لکھتی ہے
۲ ۲ ۲ ۱
پگلی تیرا نام
۲ ۲ ۱
۳۔
کیسا افسوں ہے
۲ ۲ ۱
برف پڑی ہے چوٹی پر
۲ ۲ ۲ ۱
چہرہ گل گُوں ہے
۲ ۲ ۱
اردو عروض میں ہائیکو اوزان:
فعلن فعلن فع (5 ارکان)
فعلن فعلن فعلن فع (7 ارکان)
فعلن فعلن فع (5 ارکان)
کچھ شعراء نے اس کی تقطیع طبلے کی تھاپ پر بھی کی ہے:
تک دھن تک دھن تھا / تک دھن تک دھن تک دھن تھا / تک دھن تک دھن تھا۔
موضوع کی قید نہیں، مگر جاپانی اصولوں کے مطابق اس میں “Kigo” (حرفِ فصل / Season word) شامل ہونا چاہیے، جو موسم یا فطرت کی عکاسی کرے۔
ہم امید کرتے ہیں یہ سلسلہ آپ سب کے لیے مفید، دلچسپ اور ادبی ذوق کو جلا بخشنے والا ثابت ہوگا۔
اپنی رائے اور تجاویز ضرور دیں۔
شکریہ ![]()
#PJCA#Haiku#UrduHaiku#JapanPakistanFriendship#CulturalExchange#Islamabad#Karachi#UrduPoetry#PakJapan#Literature#HaikuTraining
